اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول اپنے والد آصف علی زرداری اور نواز شریف کے بیرون ملک اثاثوں کے بارے میں بھی بتائیں، ابھی وہ بچے ہیں اس لئے ان کی بات کا کوئی جواب نہیں دوں گا کیو نکہ پیپلز پارٹی کی طرح اپنے بیٹے سلمان کو ایک پرچی پر پارٹی قیادت نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نہ ہوتی تو عوام زرداری اور شریف خاندان کے غلام ہوتے، کراچی جلسے میں اندرون سندھ سے زبردستی لوگوں کو لایا گیا تاہم عام انتخابات میں پارٹی سے کچھ غلطیاں ہوئیں جس کی اصلاح کریں گے جب کہ پارٹی میں جمہوریت کے لئے جسٹس وجیہ الدین کی رپورٹ پر عمل کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا پی پی پی نے کراچی میں جلسے میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں کو نقل کرنے کی کوشش کی ہے۔ پاکسان میں لوگوں کو روٹی کپڑا اور مکان تب ملے گا۔ جب ملک میں کرپشن کا خاتمہ ہو گا ائی ایم ایف سے جان چھوٹ جائے تو روٹی کپڑا اور مکان ملنا بھی آسان ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲